رہبر معظم انقلاب کی منظوری: 2108 قیدیوں کو معافی یا سزاؤں میں کمی کا اعلان
شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل کے روز متعدد قیدیوں کی سزاؤں میں معافی، کمی یا تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژهای کی جانب سے پیش کی گئی درخواست پر دی گئی، جس کے تحت مجموعی طور پر 2108 سزا یافتہ افراد کو عام معافی یا ان کی سزاؤں میں تخفیف اور تبدیلی کا ریلیف دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: IRGC ایرو اسپیس فورس جلد نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کرے گی، تفصیلات خفیہ
عدلیہ کے سربراہ نے یہ درخواست شعبان کے مبارک عید کے ایام اور اسلامی انقلاب کی فتح کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایک باضابطہ خط کے ذریعے رہبر انقلاب کو ارسال کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا۔







