‏مولانا طارق جمیل کا سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کو ٹیلیفون، سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ کا اظہار تعزیت

09 فروری, 2026 18:34

شیعیت نیوز: قائد حزب اختلاف سینیٹ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے معروف عالمِ دین معروف سکالر مولانا طارق جمیل کا سانحہ ترلائی کے حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ ۔

‏مولانا طارق جمیل نے اس اندوہناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ المناک واقعہ نہ صرف اہلِ علاقہ بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ میں پہلی باراہلِ سنّت کے تمام مکاتب فکر کے علماء کی سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ کے زخمیوں کی عیادت

‏مولانا طارق جمیل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی خاص رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔ آمین۔

5:37 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top