تاریخ میں پہلی باراہلِ سنّت کے تمام مکاتب فکر کے علماء کی سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ کے زخمیوں کی عیادت
شیعیت نیوز: اہلِ سنّت کے چاروں مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و عمائدین اجتماعی طور پر ترلائی اسلام آباد مسجد و امام بارگاہ خدیجةُ الکبریٰؑ میں خود’کش حم لے کے متاثرین کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال تشریف لائے اور صحت یابی کے لیے دعا فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰؑ ، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے قومی اسمبلی میںپیش کردہ مذمتی قرار دادمتفقہ طورپرمنظور
ایسا شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہُوا ہے کہ شیعہ مکتب فکر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہو اور اس کا درد تمام مسلم مسالک نے محسوس کیا ہوا، یہی نہیں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء اور مفتیان کرام نے اس افسوس ناک سانحے پر مذمتی پیغامات بھی جاری کیئے ہیں۔ خدا اس جذبہء رواداری کو جاری و ساری رکھے۔







