سانحہ جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰؑ ، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ مذمتی قرار دادمتفقہ طورپرمنظور
شیعیت نیوز: ایم ڈبلیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد و امام بارگاہ حضرت خدیجۃ الکبریٰؑ پر ہونے والے المناک دہشت گرد دھماکے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: خبر غم؛ محمدیہ ٹرسٹ بلتستان کے سرپرست اعلیٰ بزرگ عالم دین شیخ غلام حسین مقدس رحلت فرما گئے
ایوان نے اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے 6 فروری 2026 کو پیش آنے والے اس بزدلانہ اور غیر انسانی حملے کی بھرپور اور دوٹوک الفاظ میں شدید مذمت کی، اور اسے انسانیت، مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی پر حملہ قرار دیا۔







