خبر غم؛ محمدیہ ٹرسٹ بلتستان کے سرپرست اعلیٰ بزرگ عالم دین شیخ غلام حسین مقدس رحلت فرما گئے

09 فروری, 2026 17:25

شیعیت نیوز : محمدیہ ٹرسٹ مہدی آباد بلتستان کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مقدس کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار – اخلاص و تقویٰ کے پیکر، دین و مکتب کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

محمدیہ ٹرسٹ مہدی آباد بلتستان کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مقدس قلیل عرصہ علیل رہنے کے بعد آج اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔

مرحوم و مغفور علامہ شیخ غلام حسین مقدس کے جسد خاکی کو اسلام آباد سے بلتستان روانہ کر دیا گیا ہے۔ سکردو میں عظیم الشان تشییع کے بعد انہیں اپنے آبائی علاقے مہدی آباد میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصرعباس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات اور سانحہ ترلائی کلاں پر اظہار تعزیت

واضح رہے کہ مرحوم و مغفور محمدیہ ٹرسٹ کے ذیلی اداروں جیسے دینی مدارس اور یتیم خانوں کے سرپرست تھے اور دینیات سنٹر کا قیام، مساجد اور امام بارگاہوں کی تعمیر کے لیے زندگی بھر ملک سے باہر رہتے تھے۔

مرحوم شیخ غلام حسین مقدس اخلاص و تقویٰ کے پیکر تھے۔ ان کا اخلاق، ان کی عاجزی اور ان کی دین سے محبت اور خدماتِ مکتب و مذہب حقہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی جدوجہد اور قربانیاں بلتستان اور پورے پاکستان کی شیعہ برادری کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔

8:22 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top