علامہ ساجد علی نقوی سے مولانا شاہ اویس نورانی کی ملاقات، ترلائی سانحہ پر رنج و غم کا اظہار

08 فروری, 2026 18:08

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی سے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ اویس نورانی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ نماز جمعہ ترلائی اسلام آباد پر افسوس اور انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال کے پیشِ نظر اتحاد و وحدت اور باہمی اخوت و رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مولانا شاہ اویس نورانی نے کہا کہ اس قسم کے افسوسناک سانحات اور واقعات مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کی سازش ہے جس کو اتحاد امت کے ذریعہ ناکام بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوجی کا خودکشی بیان: “ایران پر اکیلے حملہ کریں گے” ریڈ لائن عبور کی صورت میں امریکہ کی ضرورت نہیں!

دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی صلاح و مشورہ کیا نیز مذہبی سیاسی قوتوں کے باہمی مربوط رہنے اور مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ اور محمد حنان رضا نورانی بھی موجود تھے۔

1:30 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top