صیہونی فوجی کا خودکشی بیان: "ایران پر اکیلے حملہ کریں گے” ریڈ لائن عبور کی صورت میں امریکہ کی ضرورت نہیں!

08 فروری, 2026 17:23

شیعیت نیوز : ایک صیہونی فوجی اہلکار نے انتہائی گستاخانہ اور خودکشی کے مترادف بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ:

"ہم نے امریکیوں سے کہا کہ اگر ہم اس مقام پر پہنچ گئے جہاں ایرانی ریڈ لائن کو عبور کرتے ہیں جو ہم نے اپنے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کی رفتار کے حوالے سے طے کی تھی تو ہم ایران پر اکیلے حملہ بھی کریں گے۔”

یہ بیان صیہونی حکومت کی بے بسی، خوف اور خود فریبی کی انتہا کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ایران کے پاس نہ صرف طاقتور بیلسٹک میزائل ہیں بلکہ ان کا دفاع، انٹیلی جنس اور جوابی صلاحیت اتنی مضبوط ہے کہ اسرائیل اکیلے کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : وائٹیکر کے بحری جہاز پر گشت کے جواب میں عراقچی فوجی جہاز میں سوار، خلیج فارس میں گشت کر کے امریکہ کو دوٹوک پیغام

ایرانی ریڈ لائن عبور کرنے کا مطلب ہے کہ صیہونی حکومت خودکشی کی طرف بڑھ رہی ہے — کیونکہ ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب سخت، فوری اور تباہ کن ہوگا۔ اسرائیل اکیلے حملہ کرے گا تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گا اور صیہونی ریاست کا خاتمہ تیز ہو جائے گا۔

یہ بیان دراصل خوف اور مایوسی کا اعتراف ہے کہ امریکہ اب ان کی پشت پر کھڑا ہونے سے گریزاں ہے اور اسرائیل تنہا کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

10:15 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top