تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی حکومت کوسانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ کےخلاف کسی بھی قسم کا احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی

06 فروری, 2026 19:35

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی حکومت کوسانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ کےخلاف کسی بھی قسم کا احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد میں خودکش حملے کے مقام کا دورہ کیا تو اس موقع پر انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا حسین مقدسی سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو مل کراپنے ملک کو بچانا ہے اور ان دہشت گردوں اور فسادیوں سے ہم نے جان چھڑانی ہے، تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہوسکیں ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا حسین مقدسی نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر ملت کا بہت زیادہ پریشر ہے، لیکن ہم نے کہا ہے کہ ہم نا لاش پر کبھی سیاست کی ہے نہ کسی کو کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰ اسلام آباد، تکفیری خودکش حملہ آور کی شناخت، اہل خانہ گرفتار

وطن ہے تو ہم ہیں، ہم نے اس وطن کے لیئے پہلے بھی قربانیاں دیں، اب بھی دےرہے ہیں آئندہ بھی دینے کیلئے تیار ہیں، ہم پر بہت زیادہ پریشر ہے لیکن ہم نے کہا کہ نہیں ہم نے کچھ نہیں کرنا ہم نے لاشوں کو دفنانا ہےاور آگے عزت اور احترام کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بس یہ چیز سب سے اہم اور امپورٹنٹ ہے، یہ میسج سب تک جانا چاہئے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

2:06 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top