وزیر داخلہ محسن نقوی کی دبئی سے براہ راست مسجد وامام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ ترلائی آمد
شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دبئی سے واپسی کے بعد سیدھے اسلام آباد میں ترلائی مسجد وامام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ پہنچے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا امام بارگاہ کا دورہ ۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی ہمراہ تھے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے مغرب و عشاء کی نماز امام بارگاہ میں ادا کی۔
وزیر داخلہ،وزیر مملکت، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس ایک گھنٹے تک امام بارگاہ میں رہے۔
وزیر داخلہ اور وزیر مملکت کی دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات کیلئے دعا۔
محسن نقوی۔ طلال چوہدری کی ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی بھی دعا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے خودکش دھماکے کی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ صورتحال کا جائزہ لیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات۔ دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی گھٹیا بے حسی: ترلائی دھماکے کی اپڈیٹس ڈیلیٹ کروا دی گئیں، بسنت کی کوریج جاری
محسن نقوی نے کہا کہ معصوم نمازیوں اور مساجد پر حملے کرنے والے خارجی سفاک درندے ہیں۔
وزیر داخلہ کا قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چیئرمین سی ڈی اے کو امام بارگاہ کی جلد از جلد مکمل بحالی کی ہدایت
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے عناصر کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دشمن پاکستان کے امن، یکجہتی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، قوم انکے خلاف متحد ہے۔
وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردوں کا پاک سرزمین سے خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی آئی جی اسلام آباد کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت۔
محسن نقوی نے کہا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔







