حکومت کی گھٹیا بے حسی: ترلائی دھماکے کی اپڈیٹس ڈیلیٹ کروا دی گئیں، بسنت کی کوریج جاری

06 فروری, 2026 13:33

شیعیت نیوز : وفاقی حکومت کی بے حسی اور منافقت بے نقاب: ترلائی مسجد دھماکے کی اپڈیٹس دینے والے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ٹویٹس ڈیلیٹ کروا دیے گئے، بسنت کی کوریج جاری!

وفاقی حکومت کی بے حسی اور غفلت کی انتہا ہو گئی ہے۔ ترلائی کلاں میں جامع مسجد قصرِ خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش دہشتگرد حملے کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جو مسلسل شہادتوں اور زخمیوں کی اپڈیٹس شیئر کر رہے تھے، ان کے تمام ٹویٹس حکومت کی ہدایت پر ڈیلیٹ کروا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام بارگاہ و مسجد میں خودکش حملہ انتہائی گھناؤنا اور بزدلانہ ہے، اب وقت ہے کہ ہر دہشت گرد واصلِ جہنم ہو، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

یہ وہی وقت ہے جب ملک غم و غصے میں ڈوبا ہوا ہے، معصوم نمازیوں کا خون سڑکوں پر بہہ رہا ہے، اور ٹی وی چینلز پر بسنت کی رنگین کوریج جاری ہے۔ کیسی بے حسی ہے یہ؟ کیڑے مکوڑوں کی کیا اوقات جو قوم کے غم کو کچل کر تفریح منا رہے ہیں؟

یہ حکومت کی ترجیحات کی عکاسی ہے کہ ایک طرف دہشتگردی کا سانحہ، شہادتیں اور زخمیوں کی چیخیں، دوسری طرف بسنت کی خوشیاں اور پتنگ بازی کی کوریج۔ قوم کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔

8:43 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔