گزشتہ شب اسرائیل کا لبنان پر حملہ: شیخ نعیم قاسم کو قتل کرنے کا ہدف ناکام

26 جنوری, 2026 10:27

شیعیت نیوز: غیر سرکاری خبروں اور علاقائی ذرائع کے مطابق آج رات لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بنیادی ہدف حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کو قتل کرنا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں GBU-31 طرز کے بم استعمال کیے گئے، جو خاص طور پر زیر زمین مضبوط اور گہرے ٹھکانوں (bunkers) کو تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جشن ولادت امام حسینؑ اور حضرت ابوالفضل العباسؑ کی شاندار تقریب منعقد

تاہم دہشت گرد اسرائیلی فوج اس ناپاک کوشش میں مکمل طور پر ناکام رہی اور شیخ نعیم قاسم محفوظ رہے۔

یہ حملہ حزب اللہ کی قیادت کے خلاف اسرائیل کی حالیہ ناکام کوششوں کی ایک اور مثال ہے، جہاں وہ بار بار قیادت کو نشانہ بنانے میں ناکام ہو رہا ہے۔

4:53 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top