امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے: مظاہرین کی آیت اللہ خامنہ ای سے مدد کی فریاد

25 جنوری, 2026 18:56

شیعیت نیوز: امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں گزشتہ شب ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور وال چاکنگ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کو مدد اور حمایت کے لیے پکارا۔

یہ مظاہرے ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں، معاشی فیصلوں اور داخلی امور میں مداخلت کے خلاف جاری ہیں۔ مظاہرین نے واضح طور پر کہا کہ ٹرمپ کی حکومت امریکہ کے عوام کے لیے تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف جس بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں، اس تعداد کا موازنہ ایران میں رجیم تبدیلی کے مطالبے والے مظاہروں سے کیا جا رہا ہے، جہاں اتنی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نہیں نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوجی کا گھٹیا کھیل بے نقاب: فلسطینی قیدی کے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، خاندان سے تاوان مانگا گیا

مظاہرین کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کا نام لینا اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ ٹرمپ مخالف قوتوں میں ایران کی قیادت کو ایک متبادل طاقت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو امریکی سامراج کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے۔

یہ صورتحال امریکہ میں جاری سیاسی تقسیم اور ٹرمپ کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کو عیاں کر رہی ہے، جبکہ ایران کی قیادت نے اسے امریکی نظام کی ناکامی کے طور پر پیش کیا ہے۔

4:52 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top