وکیلُ المراجع و امام جمعہ اسکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی علامہ راجہ ناصرعباس کوقائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد

23 جنوری, 2026 15:34

شیعیت نیوز: وکیلُ المراجع و داعیِ اتحاد بین المسلمین امام جمعہ اسکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری ملتِ تشیع پاکستان کیلئے باعثِ فخر اور خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقرری نہ صرف ملت کی سیاسی بصیرت اور جدوجہد کا اعتراف ہے بلکہ ایوانِ بالا میں مظلوم طبقات کی مؤثر آواز بننے کی امید بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنی دینی، سیاسی اور عوامی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے ملک میں انصاف، آئین کی بالادستی اور قومی وحدت کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

آخر میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس عظیم ذمہ داری کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی سیاسی کامیابیوں میں ملتِ تشیع پاکستان کو مزید عزت و وقار نصیب ہو-آمین ثم آمین

 

2:38 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top