جعفریہ الائنس کی جانب شہید عسکری جعفری کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت
شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ نثار احمد قلندری کا کہنا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ریجن کے سابق ڈویژنل رہنما محمد عسکری کو دہشتگردوں نے نارتھ کراچی میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا، آخر کب تک کراچی کے عوام اپنے جوانوں کے لاشے اٹھاتے رہیں گے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ نثار قلندری نے کہا کہ کبھی ٹارگٹ کلنگ کے نام پر تو کبھی اسٹریٹ کرائم کے نام پر جوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے، وہ جوان جو اس ملک کا مستقبل ہیں، وہ دہشتگردوں کا شکار بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : انقلابِ اسلامی کا انسانی اور الہیٰ پیغام سرحدوں سے نکل کر عالمی مساوات پر اثر انداز ہو رہا ہے،علامہ شبیر میثمی
علامہ نثار قلندری نے کہا کہ ایک طرف تو کالعدم فرقہ پرست تنظیمیں اس ملک کے جوانوں کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا رہی ہیں، تو دوسری جانب اسٹریٹ کرائم کے نام پر شہر قائد کے جوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے اور جوانوں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔







