آغا سید راحت حسین الحسینی کی علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

23 جنوری, 2026 14:40

شیعیت نیوز: قائدِ ملت جعفریہ گلگت بلتستان اور امام جمعہ مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں آغا راحت حسین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اس نہایت اہم اور ذمہ دار منصب پر فائز ہونا بلاشبہ ایک خوش آئند امر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ عالمی حالات سیرت امام حسینؑ پر عمل پیرا ہونے کا تقاضہ کرتے ہیں،علامہ شہنشاہ حسین نقوی

یہ انتخاب نہ صرف جمہوری اقدار کے استحکام کی علامت ہے بلکہ مظلوم، محروم اور پسے ہوئے طبقات کی مؤثر آواز بننے کی ایک مضبوط امید بھی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ (علامہ راجہ ناصر عباس) کو اس عظیم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کو حق و انصاف پر ثابت قدم رکھے۔ ان شاء اللہ آپ کی قیادت میں ایوانِ بالا حق، صداقت اور عوامی مفادات کی ترجمانی کا مضبوط مرکز ثابت ہو گا۔

11:43 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top