سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دہشتگرد آفتاب نذیر سے ملاقات، سیاسی اور سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

01 جنوری, 2026 12:21

شیعیت نیوز: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دہشت گرد اور انتہا پسند سوچ کے حامل شخص آفتاب نذیر سے ملاقات نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کو ماضی میں ایک معتدل مزاج، سنجیدہ اور ریاستی بیانیے کے حامی سیاستدان کے طور پر جانا جاتا رہا ہے، تاہم ایک ایسے شخص سے ملاقات جو دہشت گردی اور انتہا پسند نظریات سے وابستہ رہا ہو، ان کی سیاسی ساکھ پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگزیب فاروقی اور آفتاب نذیر کا گٹھ جوڑ نیا فتنہ، انقلاب اسلامی پاکستان نامی نئی دہشتگرد تنظیم کا قیام

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ریاست دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف واضح موقف اختیار کیے ہوئے ہے، ایک سینئر قومی رہنما کی اس نوعیت کی ملاقات نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ بعض سیاسی شخصیات اب بھی شدت پسند عناصر سے فاصلہ رکھنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتیں۔

دفاعی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اس ملاقات کی وضاحت کریں تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو سکے۔

ناقدین کے مطابق اگر سیاسی قیادت ہی انتہا پسند عناصر کو سماجی و سیاسی قبولیت دے گی تو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کمزور پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آفتاب نذیر کا نام ماضی میں شدت پسندی اور دہشت گرد سرگرمیوں کے تناظر میں سامنے آتا رہا ہے، جس کے باعث اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

8:54 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top