نتن یاہو ہر بار ایران کو جوہری بم کے قریب قرار دیتے رہے، ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی
شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سی این این (CNN) کی ایک ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں قابض اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے دہائیوں پر محیط بیانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کردہ ایک پیغام میں، بقائی نے سی این این ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں 1996 سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کے بار بار کیے جانے والے دعوؤں کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور روس کا توانائی شعبے میں تعاون گہرا کرنے پر اتفاق، مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
سینیئر ایرانی سفارت کار نے لکھا ہے کہ یہ جھوٹ بولنے کی ایسی بیماری ہے جسے اصطلاح میتھومینیا کہتے ہیں۔
سی این این نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں نتن یاہو کے تین دہائیوں کے مسلسل جھوٹ کو یکجا کیا ہے، جو ہر بار یہ وارننگ دیتے رہے کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کے بہت قریب ہے۔
ایران نے مسلسل ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور اس بات پر قائم ہے کہ اس کی سرگرمیاں فطری طور پر پرامن ہیں۔







