مرکز افکار اسلامی کی جانب سے ماہانہ درس نہج البلاغہ کا سلسلہ جاری، بحریہ ٹاؤن اور جی 13 اسلام آباد میں علمی نشستیں منعقد
شیعیت نیوز: ماہانہ درس نہج البلاغہ کے سلسلے کا ایک درس بحریہ ٹاؤن مسجد اور امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں منعقد ہوا۔ جہاں مدرس کے طور پر علامہ مولانا نقاش الحسنین خان نے نہایت جامع اور مؤثر انداز میں گفتگو کی۔
انہوں نے امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کے نورانی کلمات کی روشنی میں مومنین کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔
درس نہج البلاغہ کے اختتام پر مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے معزز بانیان اور مومنین کرام نے اس علمی نشست کو سراہا اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی پرزور درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: اعتکاف نے معاشرے میں روحانیت کو زندہ کر دیا: آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی
اسی ماہانہ سلسلے کا دوسرا درس مسجد و امام بارگاہ محمد باقر علیہ السلام، جی تیرہ (G13) اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اس درس کے مدرس حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید زاہد حسین نقوی تھے جنہوں نے نہج البلاغہ کی عبارات کو بیان کرتے ہوئے نہایت مدلل اور بامعنی گفتگو پیش کی۔
ان کی علمی پیشکش کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔
اس موقع پر بھی درس کے بانی جناب طاہر میکن اور دیگر نمازیوں نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے دروس کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔







