غیر مسلح کرنے کے منصوبے کا مقصد مزاحمت کو ختم کرنا ہے، سربراہ حزب اللہ شیخ نعیم قاسم
شیعیت نیوز: حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے غیر مسلح کیے جانے کے منصوبے کو امریکی-اسرائیلی منصوبہ قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔
بیروت میں تحریک مزاحمت کے سینیئر کمانڈر کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اس امریکی صہیونی منصوبے کا مقصد مزاحمت کو ختم اور لبنان کے ایک علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت لبنان میں اپنی کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صومالی لینڈ کو اسرائیلی اڈہ بننے نہیں دیں گے، ضرورت پڑی تو فوجی مداخلت کریں گے: انصار اللہ یمن
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ صہیونی حکومت امن معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی جبکہ حکومت لبنان نے کوئی امتیاز حاصل کیے بغیر بعض معاملات میں پسپائی اختیار کر لی ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو امن معاہدے کا پابند بنائے بغیر حکومت لبنان کی جانب سے کوئی اقدام ہمیں منظور نہیں ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت اور لبنان معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں لیکن اسرائیل جنوبی لبنان پر مسلسل حملے اور بمباری کر رہا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ ہم آخری دم تک اسرائیل کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کرتے رہیں گے اور ہرگز ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔







