حمص میں مسجد امام علیؑ پر دھماکے کی ذمہ داری تکفیری گروہ "سرايا انصار السنہ” نے قبول کر لی

27 دسمبر, 2025 12:57

شیعیت نیوز: شام کے شہر حمص میں مسجد امام علی علیہ السلام پر دھماکے کی ذمہ داری تکفیری ٹولے نے قبول کر لی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، خود کو سرایا انصار السنہ کہلوانے والے اس ٹولے نے حمص میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ گروہ شام میں مذہبی اقلیتوں پر حملوں کے تسلسل پر زور دیتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکتب اہل بیتؑ میں عقیدہ اور محبت دونوں کا درست توازن ضروری ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

یاد رہے کہ سرایا انصار السنہ نے جون میں دمشق میں ایک چرچ پر بھی حملہ کیا تھا۔

واضح رہے شام کے نام نہاد امیر کی حکومت کے وزیر نے حمص میں اس دہشت گردانہ کارروائی کا ذمہ دار داعش کو قرار دیا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، وادی الذہب کے علوی اکثریتی علاقے میں واقع امام علیؑ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد شہید اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دھماکہ مسجد کے اندر نصب بم کے ذریعے کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامی اقلیتوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاذقیہ اور السویداء صوبوں میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جون میں دمشق کے مار الیاس چرچ پر خودکش حملے میں 22 مسیحی جان بحق ہوئے تھے۔

6:22 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top