جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر فتح رضوی کی فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات

15 دسمبر, 2025 10:19

شیعیت نیوز: مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، برادر فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے اہم ملاقات کی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر برادر فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر اور میڈیا اسٹوڈیو کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جہاں انہیں تنظیم کی جاری سرگرمیوں، عوامی آگاہی مہمات اور میڈیا ورک کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں حرم حضرت عباسؑ کے تحت حضرت فاطمہؑ کی سیرت طیبہ پہ خواتین کے لیے علمی نشست، شیخ صلاح کربلائی کا خطاب

ملاقات میں فلسطین کاز کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی، نوجوانوں کے کردار، آئندہ تعاون کے امکانات اور خطے کی موجودہ عالمی و جغرافیائی صورتحال پر جامع گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں فلسطین کاز کے لیے متحد، مؤثر اور منظم کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس سلسلے میں مشترکہ پروگرامز، کانفرنسز اور آگاہی مہمات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

یہ ملاقات نہ صرف باہمی تعاون کے نئے راستے کھولتی ہے، بلکہ پاکستان میں فلسطین کے حق میں جدوجہد کو مزید توانا بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔

1:47 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top