سیدہؑ کا کردار؛ انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں عملی نمونہ ہے: علامہ شیخ حسن سروری

15 دسمبر, 2025 10:11

شیعیت نیوز: سکردو بلتستان کے معروف عالم دین اور نائب امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن سروری نے گزشتہ دنوں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کا نورانی وجود حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے بھی پہلے موجود تھا، جس کا مقصد عالم انسانیت کی رہنمائی کرنا تھا۔

علامہ شیخ محمد حسن سروری نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عبادت، صبر و استقامت، سخاوت اور اعلیٰ اخلاق پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ سیدہ کا کردار ہمارے لیے ایک عملی نمونہ ہے جس سے زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی محسنِ ملت شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی میں شرکت: شیخ محسن علی نجفیؒ کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا

انہوں نے جناب سیدہ کے دور میں جنتی خواتین کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے اسے سیدہ کے مقام و مرتبے اور عظمت کی دلیل قرار دیا۔

علامہ سروری نے سیدہ کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے دیئے گئے چار اہم اعمال یعنی قرآن کی تلاوت، انبیاء علیہم السلام کی شفاعت، مؤمنین کی مغفرت کے لیے دعا اور حج و عمرہ کا ثواب بیان کرتے ہوئے معاشرے میں قرآنی علوم پر زور دیا۔

8:53 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top