کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی لاشیں برآمد، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
شیعیت نیوز: پنجگور ضلع پنجگور میں تین روز قبل اغوا ہونے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے اہلکار خلیل ولد احمد جہنیں کی لاش اتوار کو نواحی علاقے کلگ چکل سے برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی فائرنگ میں مسلمان احمد الاحمد کی بہادری، حملہ آور کا مقابلہ کرکے متعدد جانوں کو بچایا
پولیس ذرائع کے مطابق، خلیل احمد کو تین روز قبل کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں نے اغوا کر لیا تھا۔ لاش پر گولیوں کے متعدد نشانات موجود تھے، جو تشدد آمیز قتل کی نشاندہی کرتے ہیں۔
لاش کی شناخت لواحقین نے کی، جنہوں نے فوری طور پر لاش کو پنجگور کے ایس پی آفس کے باہر لا کر شدید احتجاجی دھرنا شروع کر دیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ اغوا کی اطلاع کے باوجود پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی۔







