پاکستان حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گا، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار
شیعیت نیوز: پاکستانی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک اعلان کیا کہ پاکستان غزہ میں ممکنہ بین الاقوامی استحکام فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے مگر فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر فلسطین میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہے تو ہم اس کے لیے تیار نہیں؛ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امامِ کعبہ کا غزہ کے بچوں کی بہادری پر بیان، آلِ سعود نسلِ یہود نے بیان سینسر کرا دیا: عوام کا شدید ردِعمل
پاکستانی نائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ہاں، اگر فورس کا مقصد امن قائم رکھنا ہے تو اسلام آباد یقیناً اس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔







