کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد نادر مسیح پولیس مقابلے میں جہنم واصل، دو ساتھی فرار
شیعیت نیوز: اسلام آباد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہِ صحابہ کے مبینہ دہشت گرد نادر مسیح سمیت تین ملزمان پر سی سی ڈی ٹیموں نے ناکہ بندی کی تھی۔
ذرائع کے مطابق، پیدل آتے ہوئے تین ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی وحشیانہ فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کراس فائرنگ ہوئی اور کالعدم سپاہِ صحابہ کا بدنام زمانہ دہشت گرد نادر مسیح جہنم واصل ہو گیا، جبکہ دو دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردسرغنہ اورنگزیب فاروقی سے ملاقات
پولیس نے واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ہلاک دہشت گرد کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔







