سیدہ فاطمہ زہراءؑ قیامت تک عالمِ نسواں کے لیے کامل رول ماڈل ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

11 دسمبر, 2025 15:23

شیعیت نیوز: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 20 جمادی الثانی، دخترِ پیغمبر اکرمؐ، خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر جاری پیغام میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا:

سیدہ فاطمہ زہراءؑ کا سب سے منفرد اور نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ عالمِ نسواں کے لیے قیامت تک نمونۂ عمل ہیں۔ انہوں نے معاشرتی میدان میں جو اصول اور نقوش چھوڑے وہ دائمی اور ابدی ہیں، کسی زمانے، معاشرے یا علاقے تک محدود نہیں۔ جدید تقاضوں کو بھی انہی اصولوں کے مطابق ڈھال کر عمل کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردسرغنہ اورنگزیب فاروقی سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ آزادی نسواں کی حدود ہر سوسائٹی نے مقرر کی ہیں سوائے مادر پدر آزاد طبقے کے جو خواہشات کی غلامی میں عورت کو آلۂ تفریح بناتا ہے۔ آج کے حالات میں مسلم خواتین کو چاہیے کہ آزادی کے وہ اصول اپنائیں جو آغوشِ رسولؐ میں پروان چڑھنے والی سیدہ زہراءؑ کی زندگی سے ماخوذ ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا: خواتین کو ہر معاملے میں سیدہؑ کی شخصیت کو سامنے رکھنا چاہیے۔ ان کے اصولوں کی آفاقیت اتنی وسیع ہے کہ دنیائے بشریت کی تمام خواتین بلاتفریق رنگ و نسل، مذہب و علاقہ ان سے استفادہ کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی پا سکتی ہیں۔ گھریلو زندگی میں بیٹی، بیوی اور ماں کے طور پر ان کا کردار رہتی دنیا تک رول ماڈل ہے۔

1:25 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔