کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی میں مجلس علمائے اہلبیت کی تنظیم سازی، تین نئے صدور کا انتخاب
شیعیت نیوز: مجلسِ مکتبِ علمائے اہلبیت پاکستان کے مرکزی مسئولِ امورِ مبلغین علامہ محمد علی ممتاز نے علامہ سید احمد رضوی کے ہمراہ بلکسر، ٹبی سیداں اور چکوال کا دورہ کیا اور مختلف مساجد و دینی مراکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دینیات سنٹرز میں پروگراموں کا انعقاد ہوا اور نمازِ جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے بھی خطاب کیا گیا۔
اس دورے کے دوران چکوال اور گردونواح کے مبلغین، علماء کرام اور ائمہ جمعہ و جماعت کے لیے ’’مدیریتِ مسجد‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا بھی کامیاب انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ہمارے جوان مجرم ہیں تو عدالت میں پیش کریں! جبری گمشدگی کسی صورت قابل قبول نہیں: آغا سید باقر الحسینی
دوسری جانب مجلسِ مکتبِ علمائے اہلبیت پاکستان نے تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں ضلع کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی میں بھی پروگرام منعقد کیے۔ ان پروگراموں میں اراکین نے کھلے عام اور آزادانہ ووٹنگ کے ذریعے درج ذیل صدور کا انتخاب کیا:
▪︎ مولانا ہدایت علی جعفری – صدر ضلع ہنگو ▪︎ مولانا صابر علی رجائی – صدر ضلع کوہاٹ ▪︎ مولانا طفیل عباس ہاشمی – صدر ضلع اورکزئی
اس موقع پر علامہ سید ریاض حسین الحسینی نے نو منتخب ذمہ داران سے حلف لیا جبکہ علامہ سید عبد الحسین الحسینی نے تقریب سے تفصیلی خطاب کیا۔







