علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مشہد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم دفتر کا دورہ، طلبہ و کارکنان سے خصوصی نشست
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے ہمراہ دفتر ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا دورہ کیا۔
مسئول شعبہ مشہد مقدس حجت الاسلام عقیل حسین خان اور کابینہ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ و اراکین کے ساتھ خصوصی صمیمی نشست میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی حالات کے تناظر میں کیے گئے سوالات کے جامع جوابات دیے۔
یہ بھی پڑھیں: قم المقدسہ: جامعہ المصطفیٰ پاکستان کے نمائندے کا دفتر جامعہ روحانیت بلتستان کا دورہ
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی نشست سے قبل دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے ہفتہ وار دعائے ندبہ کے پروگرام میں بھی شرکت کی۔







