علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے اہم ملاقات، نصابِ مدارس اور قومی مسائل پر تبادلہ خیال
شیعیت نیوز: سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرستِ اعلیٰ، بزرگ عالمِ دین حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے خصوصی ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مدارسِ دینیہ کے نصابِ تعلیم، ملکی و علاقائی صورتحال سمیت اہم قومی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کا اہم اجلاس، مفتی صداقت فریدی کی حدیث ثقلین پر عمل کی تلقین
اس کے بعد وفد نے پرنسپل جامعۃ المنتظر علامہ ڈاکٹر افضل حیدری سے بھی ملاقات کی اور وفاق المدارس الشیعہ سے متعلق متعدد اہم معاملات پر مفید گفتگو کی۔
دونوں ملاقاتوں میں عوامی مسائل، گلگت بلتستان، پاراچنار سمیت دیگر قومی مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ملاقاتوں میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی اور قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔







