قومی مرکز کوئٹہ کے سربراہ علامہ محمد آصف حسینی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے وفدکی ملاقات

03 دسمبر, 2025 18:58

شیعیت نیوز: قومی مرکز کوئٹہ کے سربراہ علامہ محمد آصف حسینی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء و سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ حاجی یونس بلوچ نے ملاقات کی۔ جس میں کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر بحث ہوئی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نور اللہ لہڑی، ملک مصلح الدین مینگل، چوہدری شبیر، شاکر محمد حسنی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور و آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ قومی مرکز کی جانب سے بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے تین امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ قومی مرکز کی جانب سے تاحال ان سے متعلق کسی اہم فیصلے کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

5:59 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔