منافقِ طیب ایردوان نے فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگین کر کے اب "شیعہ سنی اتحاد” کا ڈھونگ شروع کر دیا
شیعیت نیوز: منافقِ اعظم رجب طیب ایردوان کو اچانک "شیعہ سنی اتحاد” اور "امت مسلمہ کی یکجہتی” یاد آ گئی، جبکہ چند ہفتے پہلے تک اسی کے حکم پر ترکی کے جہاز اسرائیل کو تیل، لوہا، بارود اور کھانا پہنچا رہے تھے!
ترک صدر نے اب ڈرامائی انداز میں کہنا شروع کر دیا ہے: "چاہے سنی ہو یا شیعہ، کرد ہو، عرب ہو یا ترکمان، خدا نہ کرے اگر کل مصیبت آئی تو ہم ایک دوسرے ہی کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، کسی یہودی یا نصرانی کا نہیں!”
یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد بیٹا شراب کیس میں گرفتار، 8 سال پرانا باپ کا قتل اعتراف کر گیا
یہ وہی ایردوان ہے جس نے:
- غزہ پر بمباری کے دوران اسرائیل کو ۲۰۲۴ء میں ۷ ارب ڈالر سے زائد کا سامان برآمد کیا
- ترکی کے بندرگاہوں سے اسرائیلی جنگی جہازوں کو ایندھن بھرنے دیا
- اسرائیلی کمپنیوں کو ترکی میں اربوں کا ٹھیکہ دیا
- اپنے داماد کی کمپنی کے ذریعے اسرائیل کو تیل کی سپلائی جاری رکھی
اب جبکہ:
- اسرائیل کو غزہ میں منہ کی کھانی پڑ گئی
- عرب اور اسلامی دنیا میں ایردوان کی شدید تنہائی ہو گئی
- ترک معیشت ڈوبنے کے قریب پہنچ گئی
تو اچانک اس منافق کو "شیعہ سنی بھائی چارہ” اور "امت کا اتحاد” یاد آ گیا!







