قم المقدسہ میں شہید علی ناصر صفوی اور ان کی زوجہ شہیدہ کی یاد میں عظیم محفلِ مشاعرہ

01 دسمبر, 2025 19:16

شیعیت نیوز: بقیۃ اللہ اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام قم المقدسہ میں امریکی استعمار کے ہاتھوں شہید ہونے والے مقاومت اسلامی کے اہم کمانڈر شہید علی ناصر صفوی اور ان کی زوجہ شہیدہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی۔

اس عظیم محفلِ مشاعرہ میں شعرائے کرام نے اپنا اپنا منظوم کلام پیش کیا۔

محفل سے مجلسِ وحدت مسلمین کے شعبۂ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ شفقت حسین شیرازی نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار نے 80 کی دہائی میں مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لیے پورے عالمِ اسلام میں سازشیں پروان چڑھائیں، شہید علی ناصر صفوی اور ان کے باصفا ساتھیوں نے نہایت قلیل افراد پر مشتمل گروہ ہونے کے باوجود شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی سرپرستی میں سرزمینِ اسلامی مملکتِ خدا داد پاکستان پر استعماری ہتھکنڈوں کو شجاعت سے ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی ایران کے ساتھ کھڑا ہے، غیر منصفانہ پابندیاں ختم کی جائیں، ترک وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ بے شک لوگ ان باتقویٰ مخلصین کی حیاتِ طیبہ اور بے مثال کارناموں سے پوری طرح آشنا نہ ہو سکیں گے، لیکن ان کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا۔

2:30 شام مئی 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔