ایران جعلی مذاکرات نہیں مانتا، حقیقی بات چیت ہی قبول ہے: علی لاریجانی

27 نومبر, 2025 10:19

شیعت نیوز : ایران کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکار علی لاریجانی نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے میں پاکستانی تھنک ٹینکس اور امن و سلامتی کے ماہرین کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران صرف حقیقی مذاکرات کو قبول کرتا ہے، جعلی مذاکرات کو نہیں۔

لاریجانی کے مطابق امریکی خود کو ہر عالمی تبدیلی کے مرکز میں دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ ایک دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ مذاکرات ہرگز قبول نہیں کرتے جن کا نتیجہ پہلے سے طے شدہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : میرانشاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد گرفتار

انہوں نے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے پاکستانی عوام کے نام خصوصی سلام پہنچایا اور ایران کے خلاف اسرائیلی مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستانی قوم، حکومت، پارلیمان اور مسلح افواج کی حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لاریجانی نے کہا کہ ایران و پاکستان کے تعلقات کی بنیاد گہری ثقافتی وابستگی ہے اور سیاسی میدان میں بھی دونوں برادر ممالک فکری ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق فارسی زبان بھی دونوں ممالک کو قریب لانے والے اہم عوامل میں شامل ہے۔

انہوں نے حالیہ 12 روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ-اسرائیل کی سازش کا حصہ تھی جس کی برسوں سے منصوبہ بندی کی گئی تھی، لیکن یہ سازشیں ناکام ہوئیں۔ ان کے مطابق ایرانی قوم کے ارادہ و استقامت نے اسرائیلی رژیم کو شدید مایوسی سے دوچار کیا۔

علی لاریجانی نے زور دیا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان ہر شعبے میں تعاون بڑھانا ضروری ہے اور ایران پاکستان جیسے دوست ملک کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں کسی بھی قسم کی محدودیت نہیں دیکھتا۔

9:11 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top