قم المقدسہ میں ایامِ فاطمیہ پر موکبِ شہید سید ضیاء الدین رضوی کا شاندار انعقاد

24 نومبر, 2025 10:22

شیعت نیوز: قم المقدسہ میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جامعۂ روحانیت گلگت کے طلاب و علماء نے یکم جمادی الثانی کو حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے مسجد جمکران تک عزادارانِ فاطمی کی خدمت کے لیے شہید سید ضیاء الدین رضوی کے نام سے موکب کا شاندار انتظام کیا۔

اس موکب کا مقصد شہیدۂ مقاومت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے عزاداروں کی خدمت کرنا تھا۔ موکب میں زائرین اور عزاداروں کے لیے نذر و نیاز، گرم و سرد مشروبات کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب الله کا اہم کمانڈر کی شہادت پر بیان: مزاحمت جوابی کاروائی کا فیصلہ کرے گی

جامعۂ روحانیت گلگت کے طلاب و علماء نے خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اس موکب میں شب و روز خدمات انجام دیں اور زائرینِ فاطمیہ کو بہترین انداز میں خوش آمدید کہا۔

اس روحانی اور معنوی ماحول میں ہزاروں عزاداروں نے موکب سے استفادہ کیا اور اس اقدام کو نہایت سراہا۔

جامعۂ روحانیت گلگت کی جانب سے یہ سلسلہ ہر سال ایامِ فاطمیہ میں جاری رہتا ہے جس کا مقصد اہلِ بیتؑ سے عقیدت رکھنے والوں کی خدمت اور شہیدۂ فاطمہ زہراءؑ کی یاد کو زندہ رکھنا ہے۔

1:32 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top