ظلم و ناانصافی کے خلاف نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، علامہ راجہ ناصر عباس

19 نومبر, 2025 16:24

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظلوم کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔ آج پاکستان کا مظلوم عوام مسلسل ناانصافی، جبر اور معاشرتی دباؤ کے بوجھ تلے پس رہا ہے، جبکہ طاقتور طبقہ ہر طرح کی جواب دہی سے آزاد ہو چکا ہے۔ کوئی ان سے یہ پوچھنے والا نہیں کہ انہوں نے ملک اور اس کی سلامتی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس جمعے کو نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ عوام کالی پٹیاں باندھ کر ظلم، جبر، عوامی توہین اور ریاستی نظام کے بگاڑ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، ہر گھر، ہر سڑک، ہر گاڑی اور ہر دکان پر آواز بلند کی جائے گی، اور بچے، بڑے، جوان سب اس احتجاج میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان، سیدہ ثانیہ زہرا قتل کیس کا اہم فیصلہ سنا دیا گیا،ملزمان کو سخت سزائیں

انہوں نے کہا کہ حبیب جالب کا نعرہ اس جدوجہد کا استعارہ ہے:“ایسے دستور کو، صبحِ بے نور کومیں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا”چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ یہ بیداری کا پیغام ہے۔ ہمیں عزت کے ساتھ جینا ہے اور ضرورت پڑے تو عزت کے ساتھ مرنا ہے۔ ان شاء اللہ ظلم کے مقابلے میں کامیابی مظلوموں ہی کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز گلگت بلتستان سے لے کر سندھ و بلوچستان تک پورا وطن اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوگا، کیونکہ ظالم کے خلاف بلند ہونے والی آواز اللہ کی پسندیدہ آواز ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ “ان شاء اللہ ہم نکلیں گے، آواز بلند کریں گے، اور فتح مظلوموں کی ہو گی۔”

2:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top