اسلام آباد میں "المیزان” کے جدید تفسیری رجحانات پر بین الاقوامی فیکلٹی سیمینار کا انعقاد

19 نومبر, 2025 15:18

شیعیت نیوز : اسلام آباد میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان چیپٹر کے اشتراک سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "المیزان فی تفسیر القرآن میں جدید تفسیری رجحانات کی بنیادیں” کے موضوع پر بین الاقوامی فیکلٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرینِ تفسیر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کی صداقت کی گواہی قرآن کریم نے دی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

رپورٹ کے مطابق سیمینار میں علامہ سید محمد حسین طباطبائی کے جدید تفسیری منہج اور المیزان کے فکری رجحانات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔

سیمینار کی صدارت ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے کی، جبکہ سربراہ شعبہ تحقیق المصطفی یونیورسٹی پاکستان چیپٹر ڈاکٹر محمد کاظم، چیئرمین شعبہ قرآن و تفسیر کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ڈاکٹر ثنا اللہ حسین، چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ ہائی ٹیک ٹیکسلا ڈاکٹر رب نواز، سابق چیئرمین القرآن و علومہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر سید آصف محمود بخاری اور ڈاکٹر رئیس اعظم شاہد نے بھی خطاب کیا۔

خطابات میں علامہ سید محمد حسین طباطبائی کی عظیم تصنیف المیزان فی تفسیر القرآن کے جدید رجحانات، ان کے تفسیری منہج اور فکری اسالیب کے حوالے سے اہم تحقیقی بیانات پیش کیے گئے۔

المیزان جو ابتدا میں عربی زبان میں تصنیف کی گئی تھی، اس کا اردو ترجمہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور معروف عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی نے انجام دیا ہے۔

مقررین نے جدید اسلامی علوم کے تناظر میں المیزان کی معنوی گہرائی، فکری قوت، تحقیقی افادیت، علامہ طباطبائی کے تفسیری رجحانات اور ان کے استدلالی منہج پر تفصیلی گفتگو کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے علمی مکالمے تحقیقِ قرآن کے نئے دریچے کھولنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

سیمینار میں اساتذہ، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ اس کا مقصد تفسیر المیزان کو جدید علمی زاویوں سے سمجھنا، علامہ طباطبائی کے منہجِ تفسیر کو اجاگر کرنا اور طلبہ کو تحقیق کے نئے رخ دکھانا تھا۔

9:16 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top