کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد گرفتار

19 نومبر, 2025 11:13

شیعیت نیوز : کراچی میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی پولیس مخبروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگز کے سلسلے میں کی گئی۔

سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق گرفتار ہٹ مین امین عرف منا کالعدم لشکرجھنگوی کا رکن ہے۔ وہ اس سے قبل بھی دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے اور جیل جا چکا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران مشتبہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس مخبروں اور ایک شخص عادل حسین کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا۔

فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگز کے علاوہ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ وہ ’سپاری‘ لے کر بھی لوگوں کو قتل کرتا تھا۔

یہ بھی پرھیں : کراچی: کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ جوان محمد حیدر (مومی) شہید

ترجمان کے مطابق دیگر تین گرفتار فرقہ وارانہ شدت پسندوں کی شناخت عاصم احمد، زین العابدین اور محمد افروز کے ناموں سے ہوئی۔ ان کے قبضے سے چار پستول بمعہ گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ان کے خلاف دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات شہر کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے حال ہی میں اورنگی ٹاؤن کے پاکستان بازار تھانے کی حدود میں ایک شخص شہباز خان کو پولیس مخبر ہونے کے شبے میں گولی مار کر قتل کیا، جبکہ عادل حسین کو اقبال مارکیٹ کی حدود میں اس لیے قتل کیا گیا کہ وہ ان کے مخالف فرقے سے تعلق رکھتا تھا۔

2:54 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top