فتنۃ الخوارج کے خارجی دہشت گرد کے ہوشربا اعترافات سامنے آ گئے

18 نومبر, 2025 11:03

شیعیت نیوز : خارجی دہشت گرد کے فتنۃ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ خارجی دہشت گرد نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔

اس خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں، فتنۃ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں افواج پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ روحانیت بلوچستان کے وفد کی قم میں علامہ سید احمد اقبال رضوی سے اہم ملاقات

اس نے کہا کہ کئی خارجی کمانڈر نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بد اخلاقی کرتے تھے۔ ان خوارج نے جھوٹ بولا کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں۔

جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں، میں نے پاک فوج کے جوانوں کو پانچ وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ میں نے نماز اور کلمہ سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے، ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

مذہب کے نام پر دہشت، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

2:10 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top