ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تختروانچی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
شیعیت نیوز : ایران کے نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور مجید تختروانچی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی نائب سفیر نبی شیرازی اور پاکستانی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے انہیں خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں : لبنانی حکومت اسرائیلی قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرے، حزب اللہ
مجید تختروانچی اس دورے میں ایرانی وفد کی سربراہی کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون، سیکیورٹی صورتحال اور اقتصادی روابط پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔
دورے کے ایجنڈے میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اہم ملاقات بھی شامل ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو وسعت دینے، خطے کے بدلتے حالات پر مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے اور تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔







