حماس کا جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات پر آمادگی کا اعلان

16 نومبر, 2025 17:27

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے جنگ بندی سمجھوتے کے دوسرے مرحلے کے لئے مذاکرات کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

حازم قاسم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو غزہ میں جنگ بندی کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے۔

حماس کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل میں غزہ کی جنگ بندی کی قرار داد میں جنگ دوبارہ شروع نہ ہونے کی ضمانت اور اسرائیل کے انخلا کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی امداد فوری بھیجی جائے اور اس کے داخلی معاملات میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی رژیم شام سے پسپائی اختیار نہیں کرے گی، اسرائیلی چینل 14 کا دعویٰ

حماس کے ترجمان نے واضح کیا کہ فلسطینی تنظیموں کے مطابق غزہ میں امن فوج کی ذمہ داری یہ ہونی چاہئے کہ اسرائیل کے دوبارہ حملے کو روکے اور غزہ کے داخلی امور میں اسرائیل کا کوئی کردار نہ ہو۔

دوسری جانب انروا کے ایک عہدے دار نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے لئے امداد کی ترسیل پر روک لگا رکھی ہے، جہاں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردی کے قریب آنے اور غزہ میں بھوک کے شدید بحران کے پیش نظر امدادی سامان بلا تاخیر پہنچانا ضروری ہے۔

5:20 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔