صہیونی رژیم شام سے پسپائی اختیار نہیں کرے گی، اسرائیلی چینل 14 کا دعویٰ
شیعیت نیوز: رپورٹ کے مطابق فوجی معاہدے اور غیر ملکی افواج کی موجودگی شام کے مستقبل کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے
اسرائیلی چینل 14 کا کہنا ہے کہ صہیونی رژیم کبھی بھی شام کی سرزمین، بشمول جبل الشیخ کی بلندیوں اور دمشق کے قریبی علاقوں سے پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے ساتھ فوجی معاہدوں پر دستخط شمالی مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی نے شام میں روسی، کرد اور ترک افواج کی موجودگی اور امریکہ کی جانب سے نئے فوجی اڈے کی تعمیر کا بھی ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے حساس جوہری معلومات IAEA کے ساتھ شیئر نہ کرنے کا اعلان کر دیا
قابلِ ذکر ہے کہ بشار الاسد کے نظام کے سقوط کے بعد سے شام غیر ملکی عناصر کا میدانِ جنگ بن چکا ہے، جن کا مقصد ملک کو تقسیم کرنا ہے۔ صہیونی رژیم نے بھی جولانی سے وابستہ عناصر کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شام کے مختلف علاقوں پر سیکڑوں فضائی حملے کیے اور جنوبی شام میں زمینی کارروائیاں انجام دی ہیں۔







