تحریک طالبان جنوبی پنجاب میں داخل، سکیورٹی اداروں پر حملوں کی تیاریاں جاری
شیعیت نیوز: صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد تحریک طالبان پاکستان نے اب جنوبی پنجاب کا رخ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز تحریک طالبان جنوبی پنجاب کے سربراہ عمر معاویہ کی جانب سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا، جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ تحریک طالبان جنوبی پنجاب پہنچ چکی ہے اور سکیورٹی اداروں پر حملوں کے لیے تیاری کی جا رہی ہے۔
عمر معاویہ نے مزید کہا کہ ہم سکیورٹی اداروں اور حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری کارروائیاں اب جنوبی پنجاب میں بھی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : مظلوم فلسطینی آج بھی ناروائی کا شکار ہیں، علامہ ساجد علی نقوی
علاوہ ازیں، شیعیت نیوز کو موصول ایک دوسری ویڈیو میں طالبان جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دیکھے گئے ہیں۔ ویڈیو میں طالبان سرعام اسلحہ اٹھائے ایک سرکاری اسکول کے سامنے موجود دکھائی دے رہے ہیں، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔







