معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا کالعدم لشکر جھنگوی کا کارندہ گرفتار
شیعیت نیوز: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے کارندے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا، جبکہ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے نازیبا مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس افسر کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پشاور میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کے جنازے پر شیعہ مخالف نعرے بازی، حکومت خاموش
کیماڑی تفتیشی پولیس نے مقدمے میں نامزد کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے کارندے حمزہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ مفرور ملزم انعام کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔







