مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ضلع گجرات کا تنظیمی دورہ، شاندار استقبال

12 نومبر, 2025 02:41

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ضلع گجرات کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما الحاج سید اظہر حسین جعفری — جو مسجد و امام بارگاہ جعفریہ کے متولی بھی ہیں — کی رہائش گاہ پر ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی رہنما الحاج سید اطہر حسین جعفری نے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گل پاشی کی گئی۔
اجلاس میں ضلعی صدر وزیرآباد سید مبشر زیدی، ڈویژنل صدر گوجرانوالہ سید منتظر مہدی، دیگر ضلعی و تحصیلی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیدہ فاطمہ زہراؑ خدمت و عبادت کا حسین امتزاج ہیں، آیت اللہ علی رضا اعرافی

صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملتِ جعفریہ کے حقوق کے تحفظ اور ملکی استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور گراس روٹ سطح پر عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

8:10 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔