ایرانی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، سپاہ پاسداران
شیعیت نیوز : خاتمالانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج مکمل تیاری کے ساتھ ملک کی زمینی و سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
انہوں نے نازعات جزائر میں سپاہِ پاسداران بحریہ کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جزائر اور ساحلی علاقوں میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔
جنرل عبداللہی کے مطابق سپاہ پاسداران بحریہ کو جدید اور اعلیٰ صلاحیتوں سے لیس کیا گیا ہے، جس سے اس کی آپریشنل طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہ اب جنگ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ایرانی جزائر اور ساحلی علاقوں میں مکمل امن و امان قائم ہے، جبکہ فوجی یونٹس خصوصاً آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں دفاعِ وطن کے لیے بھرپور تیاری کی حالت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمن میں امریکی، اسرائیلی اور سعودی انٹیلی جنس نیٹ ورک بے نقاب، خفیہ سازش ناکام
کمانڈر نے مزید کہا کہ موجودہ تیاری کی سطح انتہائی شاندار ہے، اور افواج کے جذبے، ایمان اور فنی مہارت نے دفاعی صلاحیتوں کو ماضی کی نسبت کئی گنا بڑھا دیا ہے۔
دوسری جانب، ایران کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر برائے کوارڈینیشن افیئرز ریئر ایڈمرل حبیباللہ سیاری نے بھی کہا کہ ملک اپنی فوجی صلاحیتوں کو ہر میدان میں مسلسل مضبوط کر رہا ہے، جو ایک مستقل اسٹریٹجک پالیسی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فضائیہ سمیت تمام دفاعی شعبوں کی اپ گریڈیشن ایران–عراق جنگ کے زمانے سے ہی ترجیح رہی ہے۔ خطرات ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں، اس لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ اگر ہم مضبوط ہوں تو کوئی بھی ہمارے قومی مفادات پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔







