ایران جارحیت کے باوجود اپنی میزائل طاقت تیزی سے بڑھا رہا ہے: عبرانی میڈیا

10 نومبر, 2025 14:17

شیعیت نیوز : ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران، صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت کے باوجود، اپنی میزائل طاقت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی چینل "سی این این” نے بھی ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار دوبارہ شروع کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ایران سینکڑوں میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے میزائل پروگرام میں مغرب کی مداخلت ناقابل قبول ہے، علی لاریجانی

رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکام اپنی میزائل ذخائر کو اس مقصد کے تحت بڑھا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نئی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 12 روزہ جنگ کے دوران، ایران نے جوابی میزائل حملوں میں صہیونی ریاست کے حساس علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں خفیہ جاسوسی مراکز اور حیاتیاتی تجربہ گاہیں شامل تھیں۔

11:16 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top