ہم نے پہلے حکومت تشکیل دی،انشاء اللہ اسلامی تحریک آئندہ بھی عوامی توقعات پر پورا اترے گی،علامہ شبیر میثمی

08 نومبر, 2025 20:47

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کےمرکزی جنرل سیکرٹری اور سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک بھرپور حصہ لے گی، ہم پارلیمانی سیاست کرنے والی تمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے لیے رابطے میں ہیں، حتمی فیصلہ خطے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں کریں گے۔

میڈیا نمائندو ں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ہم نے ان کا موقف سنا ہے جبکہ ان پر اسلامی تحریک نے بھی اپنا موقف واضح کیا ہے۔ اب تک کسی جماعت کو انکار کیا ہے اور نہ ہی کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ جو بھی ہوگا، ان شاء اللہ سب کے سامنے اور خطے کے عوام کے مفاد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان(JSO) کا سولہواں مرکزی تین روزہ عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن جاری  

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئینی حقوق دے کر گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دوسرے صوبوں کے برابر نمائندگی دی جائے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے یاد دلایا کہ یہاں کے عوام نے جنگ لڑ کر ڈوگرا راج سے خود آزادی حاصل کی اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ سے ملاقات کر کے پاکستان سے غیر مشروط الحاق کا اعلان کیا، مگر افسوس 78 سال ہو چکے ہیں، گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے عوام نے قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی پر اعتماد کیا اور ان کے حکم پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب کروایا۔ ہم نے پہلے حکومت تشکیل دی اور پھر مختلف حکومتوں کا حصہ بھی رہے۔ انشاء اللہ اسلامی تحریک آئندہ بھی عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔

 

2:10 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top