زہران ممدانی کے میئر بننے پر پاکستان میں تکفیریوں کی چیخیں، مفتی فضل ہمدرد کا جواب
شیعیت نیوز: زہران ممدانی کے نیو یارک کے میئر منتخب ہونے کے بعد پاکستان اور سوشل میڈیا پر تکفیری مذہبی رہنماؤں کی شدید تنقید سامنے آئی ہے۔
مفتی طارق مسعود نے زہران ممدانی کی کامیابی پر ٹویٹر پر مبارکباد دی اور لکھا: "مسلمان ایک میئر بن چکے ہیں”۔ اس پر تکفیری ناصبی سپاہ صحابہ کے مولوی مفتی ابو محمد نے ٹویٹر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا: "اثناعشری کب سے مسلمان ہو گئے؟”۔ ان کے اس بیان کو دنیا بھر کے اثناعشری مسلمانوں کے خلاف تکفیر کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 120 ممالک کی صہیونی حکومت کی مذمت ہماری فتح ہے، جنرل نائینی
مفتی فضل ہمدرد نے اس معاملے پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تکفیری رویے مسلمانوں میں فرقہ وارانہ تفریق پیدا کرتے ہیں اور ملت اسلامیہ کی کمزوری کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ کمی و کمزوری کے اسباب باہر تلاش کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں اصل خطرہ وہ مذہبی طبقہ ہے جو مسلمانوں میں انتشار پیدا کرتا ہے۔
مفتی فضل ہمدرد نے مزید کہا کہ جب انہیں یہ طبقہ تکفیری کہا جاتا ہے تو شدید دماغی تکلیف میں آ جاتے ہیں، لیکن اب سنی نوجوان اس طبقہ کی دروغ گوئی اور فرقہ وارانہ پروپیگنڈے سے واقف ہو رہا ہے۔







