جامعہ جعفریہ جنڈ میں سالانہ نہج البلاغہ کانفرنس جاری، ملک بھر سے علماء و مومنین کی بھرپور شرکت

02 نومبر, 2025 16:26

شیعیت نیوز: پاکستان کے شہر جنڈ میں واقع دینی درسگاہ جامعہ جعفریہ جنڈ میں مدرسہ ہٰذا کا سالانہ اجتماع بعنوان "نہج البلاغہ کانفرنس” جاری ہے، جس میں علاقہ بھر کے علماء و مومنین مختلف علماء و خطباء کے بیانات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

نہج البلاغہ کانفرنس کے پہلے سیشن سے ملک بھر سے تشریف لائے متعدد خطباء نے خطاب کیا اور نہج البلاغہ کے موضوع پر گفتگو کی۔

ان خطباء میں سرپرست مرکز افکار اسلامی مولانا مقبول حسین علوی صاحب (انگلینڈ)، وکیلِ مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی صاحب (اسلام آباد)، مولانا انیس الحسنین خان صاحب (اسلام آباد)، مولانا لیاقت علی اعوان صاحب (نظامت کے فرائض)، مولانا سید سعید ہمدانی صاحب، مولانا اقبال حسین مقصود پوری صاحب، مولانا سید علی رضا نقوی صاحب (لاہور) سمیت دیگر علماء کرام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت فاطمہ زہرا(س) نظامِ نبوت و امامت کے درمیان الٰہی حلقۂ اتصال ہیں، حجت الاسلام طباطبائی

پہلے سیشن کے اختتام پر جامعہ جعفریہ کے فارغ التحصیل طلبہ کی عمامہ پوشی بزرگ علماء دین کے ہاتھوں انجام دی گئی۔

یہ پروگرام جامعہ جعفریہ جنڈ، اٹک کے مرحوم پرنسپل جامعہ جعفریہ و جامعہ زینبیہ جنڈ قبلہ سید رضی عباس ہمدانی اعلی اللہ مقامہ کے ایصالِ ثواب کے لیے بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ضلع اٹک اور دور دراز علاقوں سے مومنین کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ درجنوں علماء کرام نے مرحوم عالمِ دین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے تبلیغی و تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکاء نے جامعہ جعفریہ کے تعلیمی امور کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی وہ قرآن مجید اور نہج البلاغہ کی ترویج میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں خواتین کی شرکت بھی نہایت نمایاں رہی۔ جامعہ زینبیہ (س) کی معلمات و طالبات خواتین کے پنڈال میں نظم و نسق اور پزیرائی کے امور کو بخوبی انجام دے رہی ہیں، جو دینی تعلیمات میں خواتین کے فعال کردار کی ایک روشن مثال ہے۔

2:36 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top