جنوبی شام کے قنیطرہ میں قابض اسرائیلی فوج اور شامی نوجوانوں میں جھڑپیں

02 نومبر, 2025 12:09

شیعیت نیوز: جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں قابض صہیونی افواج اور شامی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کے نواحی علاقے میں واقع رزانیہ-صیدا شاہراہ کو بند کرکے شہریوں کی تلاشی اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی کردستان کے تیل کی اسمگلنگ میں امریکی کمپنیاں ملوث

ذرائع کے مطابق، جب مقامی شہریوں نے اس جارحیت کے خلاف احتجاج کیا تو اسرائیلی فوج نے صیدا الحانوت گاؤں کے داخلی راستے پر جمع نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔

مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے جواب میں شامی نوجوانوں نے پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کی، جس کے بعد جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی شام کی سرحدی پٹی پر مسلسل جارحیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے حالیہ مہینوں میں شام کے مختلف دفاعی اور ترقیاتی مراکز پر کئی بار فضائی حملے کیے ہیں، جن میں متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

9:45 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔